news
English

کرکٹ ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کے خدشات بڑھنے لگے

یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد کے وقت یہی کہا گیا تھا کہ ڈیل کے نتیجے میں ایشیا کپ وہاں منتقل کردیا جائے گا

کرکٹ ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کے خدشات بڑھنے لگے تصویر: پی سی بی

کرکٹ ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کے خدشات بڑھنے لگے جب کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اس حوالے سے عندیہ دے چکے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی ٹیم کے آنے کی کوئی امید نہیں، اگر ایشین کرکٹ کونسل پڑوسی ملک کے بغیر ہی ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلے تو الگ بات ہوگی، لیکن اگر بھارت کو شرکت کرنا ہے تو وینیو پاکستان کے بجائے کوئی اور ہوگا۔ ہمیں اس چیز کا بھی خیال رکھنا ہے کہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کی آمدن متاثر نہ ہو،اس سے واضح ہے کہ نیوٹرل وینیو کی ضرورت ہوگی۔

یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم کی آمد کے وقت یہی کہا گیا تھا کہ ڈیل کے نتیجے میں ایشیا کپ وہاں منتقل کردیا جائے گا، البتہ پی سی بی اس تاثر کو مسترد کر چکا ہے۔