news
English

ایشیاء کپ: بنگلہ دیش کے ابتدائی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

دونوں ٹیمیں کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ایشیاء کپ: بنگلہ دیش کے ابتدائی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے۔ 
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کاہ کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، تلک ورما ڈیبیو کریں گے جبکہ سوریہ کمار، محمد شامی اور پرسید کرشنا کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 
اس موقع پر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مشفیق الرحیم کی جگہ تنظیم حسن ثاقب اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ: 
کپتان روہت شرما، شبمن گل، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، کے ایل راہول، ایشان کشن، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، پرسید کرشنا۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ: 
کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، انعام الحق، توحید ہردوئے، شمیم ​​حسین، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، نسیم احمد، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان