news
English

ایشیاکپ؛ بھارت کے فائنل کھیلنے کی آخری امید افغان ٹیم

دبئی: ایشیاکپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم بھارتی فینز پاکستان کے ہارنے کی دعائیں کررہے ہیں۔

ایشیاکپ؛ بھارت کے فائنل کھیلنے کی آخری امید افغان ٹیم

گزشتہ روز سری لنکا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے اَپ سیہٹ شکست دے کر تقریبا ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے تاہم اب افغانستان کی ٹیم بھارت کیلئے آخری امید بن گئی ہے۔

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مقابلے میں پاکستان کی ٹیم آج افغانستان سے ٹکرائے گی، افغانستان کو پہلے مقابلے میں سری لنکا کے ہاتھوں چار وکٹ سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس میچ میں شکست کے بعد افغان ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گی تاہم پاکستان کی ہار کی صورت میں بھارت کے پاس بھی فائنل کھیلنے کا موقع بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 3 بار ٹی20 کرکٹ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں جہاں قومی ٹیم اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

بھارت ایشیاکپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

افغانستان کی ٹیم پاکستان کو شکست دیتی ہے تو بھارت کو اپنے آخری مقابلے میں افغان ٹیم کو ہرانا ہوگا جبکہ سری لنکا بھی پاکستان کو شکست دے تو ٹیم انڈیا بہتر نیٹ رن ریٹ سے فائنل میں جگہ بناسکتی ہے۔