news
English

ایشیاءکپ: بھارت کی ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ

دونوں ٹیمیں اہم میچ میں کامیابی کے لیے کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں

ایشیاءکپ: بھارت کی ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ

ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت کی ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 
کولمبو میں کھیلے جارہے اس اہم میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا کے خلاف بڑا ہدف دیں اور پریشر میں لائیں۔ 
پلئینگ الیون میں تبدیلی کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ شاردول ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو شامل کیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی کیلئے راہ ہموار کریں گے۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج۔

سری لنکا کا اسکواڈ:

کپتان داسن شناکا، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔