news

ایشیاکپ: نیپالی ٹیم پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی

نیپالی ٹیم ہفتے کے روز کراچی جیمخانہ میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔

ایشیاکپ: نیپالی ٹیم پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی

ایشیاکپ کے افتتاحی میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم پریکٹس کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق سخت سیکیورٹی حصار میں کھلاڑیوں نے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر مشقوں کا آغاز ہلکی پھلکی جسمانی ورزشوں سے کیا۔ 
نیپال کی ٹیم جمعہ کو بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ ہفتے کے روز کراچی جیمخانہ میں پریکٹس میچ کھیلے گی بعدازاں ٹیم 27 اگست کو کراچی سے ملتان روانہ ہوجائےگی۔ 
نیپالی ٹیم ایشیاکپ کےافتتاحی میچ میں 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی قومی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ 
واضح رہے کہ نیپالی ٹیم ایشیاکپ میں شرکت کیلئے بدھ کے روز دبئی کے راستے کھٹمنڈو سے کراچی پہنچی تھی۔