news
English

ایشیاکپ پر بنگلہ دیشی بہانے بازی شاہد آفریدی کو ایک آنکھ نہ بھائی

اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی جیسی باتیں کی جاتی ہیں، سابق کپتان

ایشیاکپ پر بنگلہ دیشی بہانے بازی شاہد آفریدی کو ایک آنکھ نہ بھائی

ایشیاکپ کے معاملے میں بنگلہ دیش کی جانب سے بہانے بازی بوم بوم آفریدی کو بالکل پسند نہیں آئی۔

ایک انٹرویو میں سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک پروفیشنل کرکٹر موسمی حالات کی پروا نہیں کرتا، ہم صبح 10بجے بھی شارجہ میں کھیلنے کے لیے میدان میں اترے ہیں، سخت گرمی میں باؤنڈری کی جانب جاتے ہوئے تپش محسوس ہوتی تھی، مسائل ہوتے ہیں مگر آپ کی فٹنس کا امتحان بھی ہوتا ہے، اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی اور موسم جیسی باتیں کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر نیوٹرل وینیو کے طور پر یواے ای میں کھیلنے کو تیار نہیں، ستمبر میں وہاں کی گرمی میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔