news
English

ایشیاکپ کے لئے پرومو جاری: پاکستان اور بھارت نمایاں

کرکٹ کے شائقین نے ایشیا کپ کے پرومو کو ورلڈکپ 2023 کے آفیشل پرومو سے بہتر قرار دے دیا۔

ایشیاکپ کے لئے پرومو جاری: پاکستان اور بھارت نمایاں

پاکستان اور سری لنکا کی مشرکہ میزبانی میں شروع ہونے والی ایشیاکپ کیلئے اسٹار اسپورٹس نے آفیشل پرومو جاری کردیاہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایشیاکپ کے حوالے سے اسٹار اسپورٹس نے پرومو جاری کیا جو 45 سکینڈز پر مشتمل ہے جبکہ اس پرومو میں ایشیا کی روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کو بھی دیکھایا گیا ہے۔ 
اس پرومو کو کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے جبکہ ورلڈکپ کے آفیشل پرومو سے بہتر بھی قراردیا گیا ہے۔ 
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے سوشل میڈیا پر آفیشل پرومو جاری کیا تھا جس پر مداحوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 
واضح رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، افتتاحی میچ ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، مزید تین مقابلے بھی پاکستان میں ہی ہوں گے جس کے بعد ایشیا کپ کے دیگر میچز سری لنکا منتقل ہوجائیں گے۔ 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔