news
English

ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی، بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا دیا

بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹی20 ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ ویمنز ٹی ٹوئنٹی، بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے ہرا دیا

سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے جمائمہ روڈریگز نے 76 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھے نے تین، چماری اتاپتو اور سگھندیکا کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 18.2 اوورز میں 109 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 41 رنز سے ہار گئی۔

ہسینی پریرا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہی جبکہ ہرشیتھا سمارا وکرماسنگھے نے چھبیس رنز بنائے، بھارت کی جانب سے دیالن ہیمالتھا نے تین، دپتی شرما اور پوچا نے دو، دو جبکہ رادھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جمائمہ روڈیگز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔