news
English

ایشیاکپ: چیمپئینزٹرافی کےلئے آئی سی سی حکام کاسیکیورٹی کاجائزہ

بورڈ حکام نے آئی سی سی عہدیداروں کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو سیکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائیں

ایشیاکپ: چیمپئینزٹرافی کےلئے آئی سی سی حکام کاسیکیورٹی کاجائزہ

پاکستان میں ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلیٰ عہدیداروں نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں سے سرویلنس کا معائنہ کیا جبکہ پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر کامران خان نے ایشیاکپ کے لئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز دکھائی گئیں اور ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے، پاکستان آ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں، کرکٹ سے پاکستانیوں کا جذبہ دیدنی ہے۔