news
English

ایشین گیمز: افغانستان نے پاکستان کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بناکرآل آؤٹ ہوگئی۔

ایشین گیمز: افغانستان نے پاکستان کو ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

چینی شہر ہانگژو میں جاری ایشین گیمزکے کرکٹ مقابلوں میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، افغانستان کی پاکستان کے خلاف آٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں یہ چوتھی کامیابی ہے۔
ہفتے کے روز افغانستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ 
بھارت نے پہلے ہی سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کررکھا ہے۔
پاکستان اب کانسی کے تمغے کے لیے بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔
پاکستان نے بھی ایشین گیمز میں چار میچز جیت رکھے ہیں۔ جمعے کے روز کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی اننگز میں عمیر یوسف دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جواب میں افغانستان نے17.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
عامر جمال نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 14۔عرفات منہاس نے ایک چوکے کی مدد سے 13 اور روحیل نذیر نے ایک چھکے کی مدد سے10 رنز بنائے۔ حیدرعلی 2 ۔ خوشدل شاہ 8 قاسم اکرم 9 اور آصف علی 8 رنز بناپائے۔ افغانستان کی طرف سے لیفٹ آرم فاسٹ بولر فرید احمد نے 15رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔لیگ اسپنر قیس احمد نے 11 اور لیفٹ آرم اسپنر ظاہر خان نے 20 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 35 رنز پر اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں تاہم نور علی زدران اور افسر ززئی کی 36 رنز کی قیمتی شراکت نے اس کی پوزیشن بہتر کردی نور علی زدران نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے39 رنز اسکور کیے۔ جس کے بعد کپتان گلبدین نائب کی جارحانہ بیٹنگ نے افغانستان کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ گلبدین نائب نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ نہیں رہے۔ 
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور عرفات منہاس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔