news
English

پیٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دورکا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا

پیٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دورکا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا

پیٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دورکا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا فوٹو: اے ایف پی

کیون پیٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دورکا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا۔

سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولر پر پابندی لگنے کی بہت زیادہ بیٹسمینوں کو خوشی ہوئی ہوگی، یاد رہے کہ کیون پیٹرسن ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2،2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک بار محمد آصف کا شکار بنے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ مجھے پاکستانی پیسر دنیا کے مشکل ترین بولر لگے،خدشہ  ہی رہتا تھا کہ ان کی گیند پچ پر پڑنے کے بعد نجانے کس جانب گھوم جائے گی۔

کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ محمد آصف کا سامناکرتے ہوئے مجھے کبھی اچھی فارم میں ہونے کا احساس نہیں ہوتا تھا، یقین ہے کہ آصف پر پابندی لگنے پر کافی زیادہ بیٹسمینوں کو خوشی ہوئی ہوگی۔

یاد رہے کہ2010 میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ محمد آصف بھی ملوث تھے، تینوں کرکٹرز کو برطانیہ میں جیل کی ہوا کھانا پڑی، آئی سی سی کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی۔