news
English

آصف علی کو بھی پری سیزن کیمپ سے چھٹی مل گئی

ذرائع کے مطابق کیربیئن لیگ کا حصہ بننے والے دیگر پلیئرز کے این او سی کا معاملہ بھی ایک ، دو روز تک حل ہونے کا امکان ہے

آصف علی کو بھی پری سیزن کیمپ سے چھٹی مل گئی فوٹو: اے ایف پی

کراچی: قومی کرکٹر آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لئے آج ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پری سیزن کیمپ سے 10 ستمبر تک کے لئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان سمیت پانچ دیگر کھلاڑیوں کو سی پی ایل کے لئے اجازت پہلے ہی دے چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیربیئن لیگ کا حصہ بننے والے دیگر پلیئرز کے این او سی کا معاملہ بھی ایک ، دو روز تک حل ہونے کا امکان ہے۔