news
English

پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا، معروف کمنٹیٹر کی پیشگوئی

یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا، مائیکل ایتھرٹن

پاکستان ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے گا، معروف کمنٹیٹر کی پیشگوئی

انگلیںڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا۔ 
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں 7 بار ایک دوسرے کے مقابل آئی ہیں جہاں بھارت نے تمام میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے جبکہ قومی ٹیم عالمی مقابلوں میں پڑوسیوں کے خلاف پہلی فتح کی متلاشی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رواں سال پاکستان ون ڈے مقابلوں میں بھارت کو شکست دے گا اور ہوسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل کھیلتی ہوئی بھی دکھائی دیں، یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا۔  
مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ 14 اکتوبر کو جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی تو احمد آباد کا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان اپنے حریف کو سرپرائز دے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے نیدرلینڈز کے خلاف شیڈول میچ سے کرے گا جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں سرگرم ہوگا۔