news
English

آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے

سوشل میڈیا پر بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے PHOTO: AFP/Reuters

 اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے اپنے پلیئرز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے آخر میں وہ میزبان کھلاڑی جیک لیچ کا نہیں بلکہ ان کے ہی انداز میں گلاسز پہن کر بیٹنگ کرنے والے اپنے سابق بیٹسمین کرس روجرز کا مذاق اڑا رہے تھے جنھوں نے آسٹریلیا کیلیے آخری میچ 2015  میں کھیلا تھا۔