آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا اور چوکرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے۔
ابو ظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر 118 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا اور چوکرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 13رنز پر گری۔ میکسویل نے کپتان ٹیمبا بووما کو 12رنز پر بولڈ کر دیا۔ وین ڈر ڈوسان 2رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈی کوک 7 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کلاسین بھی صرف 13 رنز ہی بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیوڈ ملر 16 رنز اور پریٹوریس صرف ایک رن بناسکے۔ ایڈن مارکرم 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسٹارک، ہیزل ووڈ اور زامپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، وہ بالترتیب 14 اور 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم اسٹیون اسمتھ نے 35 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی۔
گلین میکسوئل 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹونس 24 اور میتھیو ویڈ 15 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورکیا نے 2، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔