news
English

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹرکے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع  

بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری نے ٹاؤنزویل کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد اپنی گاڑی میں ان کا ریپ کیاتھا۔

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹرکے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع  

آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری کے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔  
تفصیلات کے مطابق بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز کے بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری کے خلاف پہلے سے درج ریپ کیس میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے، ان پر الزام ہے کہ ٹاؤنزویل کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد انہوں نے خاتون کو اپنی گاڑی میں لے جا کر ان کا ریپ کردیاتھا۔ 
گزشتہ روز ٹرائل کا آغاز ہوا تو نکھل چوہدری نے ریپ کے الزام کو ایک بار پھر رد کردیا۔ 
یاد رہے کہ وہ بھارتی فرسٹ کلاس ایونٹ رانجی ٹرافی میں پنجاب کی جانب سے یوراج سنگھ اور شبھمن گل جیسے کرکٹرز کے ساتھ کھیل چکے ہیں، ان کے کوچ ہربھجن سنگھ تھے، بعد میں وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور بطور پوسٹ مین کام کرنے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔