news
English

1000 ون ڈے میچز: آسٹریلیا دوسری ٹیم بن گئی، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟  

کینگروز نے حالیہ ون ڈے میچ میں صرف 41 گیندوں پر میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کو یادگار شکست سے دوچار کیا۔

1000 ون ڈے میچز: آسٹریلیا دوسری ٹیم بن گئی، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟  

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صرف 41 گیندوں پر جیت کر ایک نئی کامیابی کے ساتھ یادگار بنالیا۔ 
کینبرا میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں اور 259 بالز سے شکست دی، جو بالز کے اعتبار سے کینگروز کی اب تک کی سب سے بڑی فتح تھی۔ 
اسی میچ کے ساتھ آسٹریلیا 1000 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بھی بن گئی ہے، کینگروز نے ایک ہزار ون ڈے میچز میں 609 فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ بھارت واحد ٹیم ہے جس نے ایک ہزار 55 میچز کھیل رکھے ہیں اور 559 میچز میں جیت حاصل کی ہے۔   
پاکستان جیت کے لحاظ سے فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جس نے 970 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جبکہ 512 میچز میں فتوحات سمیٹی ہیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سری لنکا 912، ویسٹ انڈیز 873، نیوزی لینڈ 824، انگلینڈ 797، جنوبی افریقہ 672، زمبابوے 572 اور بنگلہ دیش 435 ون ڈے میچز کھیل چکا ہے۔