news
English

آسٹریلیاکا ٹی20ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کااعلان، ٹریولنگ ریزورزکا اضافہ

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ریزرو کے طور پر دو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑی شامل کیے ہیں۔

آسٹریلیاکا ٹی20ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کااعلان، ٹریولنگ ریزورزکا اضافہ

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،آسٹریلیا نے اپنے حتمی پلیئنگ اسکواڈ میں ایک اضافی فرنٹ لائن اسپنر کو شامل نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے، ایشٹن آگر پہلے سے ہی مرکزی اسکواڈ میں ہیں جبکہ تنویر سانگھا ہپ فلیکسر کے مسئلے کو سنبھال رہے ہیں، سینئر کینگروبلے بازاسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں ٹریولنگ ریزورز کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک کو ٹریولنگ ریزروز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یکم مئی کو اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ کو ہی فائنل کیا گیا ہے، البتہ ٹیم میں 2 اہم کھلاڑیوں کو ٹریولنگ ریزورز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جب کہ ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایگر نے 2022 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا لیکن اس کے باوجود انہیں نوجوان اسپنر تنویر سانگھا پر ترجیح دی گئی ہے۔ 
ٹیم آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا شامل ہیں جبکہ میتھیو شارٹ اور جیک فریزر کو ٹریولنگ ریزورز میں شامل کیا گیا ہے۔