news
English

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا  

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے 12 سالہ ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام سڈنی کے تاریخی گرائونڈ میں ہوگا۔

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا  

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے لئے اپنے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا 12 سالہ ٹیسٹ کیریئر بھی ہوم گراؤنڈ سڈنی پر اختتام پذیر ہوگا، دونوں ٹیمیں 3 سے 7 جنوری تک تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔
 
آسٹریلوی پلیئنگ اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، ناتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔ 
سڈنی میں پاکستان ٹیم کو28 برس سے فتح کا انتظار ہے جب کہ آخری بار 1995 میں مشتاق احمد کی جادوگری نے قومی ٹیم کو سرخرو کرایا تھا۔ 
واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔