اس سے قبل بھارت نے 5 بار انڈر19 ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔
آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ کینگروز کے 254 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی طرف سے ادراش سنگھ نے 47، موروگن ابھیشیک 42، مشیر خان 22 اورنمن تیواری 14 رنز بناسکے۔ دو بھارتی بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ماہلی بیرڈمین اور راف میک ملن نے 3، 3، کیلم وڈلر 2، چارلی اینڈرسن اور ٹام اسٹراکر نے ایک ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، سیم کونسٹاس صفر پر پویلین لوٹے تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں کپتان ہیو ویبگن اور ہیری ڈکسن نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
ہیو ویبگن 48 جبکہ اور ہرجاس سنگھ 55 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ ہیری ڈکسن 42 جبکہ ریان ہکس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں راف میک ملن 2، چارلی اینڈرسن 13 رنز بناسکے۔
اننگز کے اختتامی لمحات میں اولیور پیک نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے جارحانہ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے راج لمبانی نے 3، نمن تیواری نے 2 جبکہ سومی پانڈے اور مشیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے بھارت کیخلاف کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان اودے سہارن نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے، میچ میں جیت حاصل کرکے قومی ٹیم کو جیت کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان ہیو ویبگن، ہیری ڈکسن، سیم کونسٹاس، ہرجاس سنگھ، ریان ہکس، اولیور پیک، چارلی اینڈرسن، راف میک ملن، ٹام اسٹرکر، مہلی بیئرڈمین، کالم وڈلر۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان اودے سہارن، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، نمن تیواری، راج لمبانی، سومی پانڈے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5 بار انڈر19 ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 3 بار فاتح رہی ہے۔