news
English

پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر، ٹم پین کا بریک لینے کا فیصلہ

کینبرا: ٹم پین کی جگہ پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ اسٹیو اسمتھ ان کے نائب ہوں گے ۔

پیٹ کمنز آسٹریلیا کے کپتان مقرر، ٹم پین کا بریک لینے کا فیصلہ

نازیبا میسیجز اسکینڈل سامنے آنے پر کپتانی سے ہاتھ دھونے والے ٹم پین نے ذہنی طورپر پرسکون ہونے کی غرض سے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرلی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز نے کپتانی کی ذمہ داری ملنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے، پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ٹم پین نے بطور لیڈر جس طرح ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا ہے، ان کی بھی کوشش ہوگی کہ فتوحات کے یہ تسلسل قائم رکھ کر ملک کا نام کھیل میں مزید اونچا کریں۔ اسٹیو اسمتھ اور ان جیسے دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں کی مشاورت سے اس ذمہ داری کو اچھے انداز میں نبھانے کی کوشش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹم پین کا آسٹریلیا کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان

دوسری جانب اسٹیو اسمتھ نے بھی نائب کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیٹ کمنز کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ایشز سیریز کا آغازآٹھ دسمبر سے ہورہا ہے۔