news
English

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرپرآسٹریلیا کا غلبہ، کوئی پاکستانی پلیئرشامل نہیں

آئی سی سی نے 2023 کے لیے مردوں کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کا غلبہ برقرار۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئرپرآسٹریلیا کا غلبہ، کوئی پاکستانی پلیئرشامل نہیں

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیم آف دی ایئر قرار دی گئی آسٹریلوی ٹیم کے اوپنرعثمان خواجہ 2023 میں واحد بلے باز تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سے زیادہ رنز بنائے، انہوں نے 13 میچوں میں 52.60 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1210 رنز بنائے، جس میں چھ سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل تھیں۔ 
آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق  ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ اس ٹیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ 
آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز ہیں، اس کے علاوہ کینگروز کے ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے جوروٹ، اسٹورٹ براڈ، بھارت کے رویندر جدیجا اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے دیمتھ کرونارتھنے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بھی آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کیا تھا، جبکہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان آج کیا گیا تھا، اس میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا، جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4، زمبابوے کے 2، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، یوگنڈا اور آئرلینڈ کا ایک، ایک کھلاڑی شامل تھا۔ 
آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں 6 بھارتی کھلاڑی، 2 آسٹریلوی، 2 جنوبی افریقی اور نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔