لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز ایک ہی شہرمیں کرانا ممکن نہیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق 19 دن کی انٹرنیشنل کرکٹ ایک ہی شہر میں کرانا ممکن نہیں اس لئے آسٹریلیا کے ساتھ تمام ٹیسٹ میچز ایک ہی شہرمیں نہیں ہوسکتے۔ اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں پہلے ہی شیڈول ہوچکے ہیں۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 1998کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔