news
English

آسٹریلیا نے اوورز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی

کینگروز نےتیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلتے ہوئے 6.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا نے اوورز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی

آسٹریلیا نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں بالز کے اعبتار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی۔ 
کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 24.1 اوورز میں 86 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، ان کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔  جواب میں، آسٹریلیا نے فارمیٹ میں اپنا مختصر ترین کامیاب رنز کا تعاقب 259 گیندیں باقی رہنے پر ہی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ 
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 32، کیسی کارٹی 10 جبکہ روسٹن چیس 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 
کینگروز کی جانب سے زیویر بارٹلیٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 
آسٹریلوی ٹیم نے 87 رنز کا ہدف محض 6.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ کی 259  گیندیں باقی رہنے کے اعتبار سے حاصل ہونے والی یہ جیت کینگروز کی اب تک کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ہے۔