news
English

آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سے پہلے کووڈوائرس سے نبردآزما

گذشتہ ہفتے ایڈیلیڈ میں پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر بلے باز ٹریوس ہیڈ کووڈ 19کا شکار ہوگئے تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سے پہلے کووڈوائرس سے نبردآزما

برسبین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سے قبل آسڑیلوی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکارہوگئے جس کے بعد کرکٹر اور کوچ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پرانہیں اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے ایک اور کرکٹر اور کوچ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق آل راؤنڈرکیمرون گرین اورکوچ اینڈریومکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کےبعد دونوں افراد کو اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق کووڈ ٹیسٹ کے نتائج مثبت ہونےکےباوجود طے شدہ پروٹوکول کےتحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، ان کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ طبیعت میں کیسا اتارچڑھائومحسوس کررہے ہیں۔ 
دوسری جانب گزشتہ دنوں کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہوگئے ہیں اور ان کا تازہ ترین کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔