news
English

پاکستان کا ٹاپ آرڈربہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بولنگ کرنا ایک چیلنج ہوگا

بابراعظم کے خلاف بولنگ کرنا دلچسپ ہوگا، پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہترین ہے، ٹوڈ مرفی 

پاکستان کا ٹاپ آرڈربہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بولنگ کرنا ایک چیلنج ہوگا

آسٹریلیا کے اسپن بولر ٹوڈ مرفی نے کہا ہے کہ بابراعظم کے خلاف بولنگ کرنا دلچسپ ہوگا، پاکستان کے پاس بہترین ٹاپ آرڈر بیٹرز اور فاسٹ بولنگ اٹیک موجود ہے، باہمی سیریز یقیناً دلچسپ ہوگی۔
بدھ کے روز ایک انٹرویو میں ٹوڈ مرفی نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے خلاف بولنگ کرنے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ بابر اعظم پی ایم الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں لیکن ان کے خلاف بولنگ کرنا دلچسپ ہوگا۔ 
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بہترین کلاس کے حامل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، انہیں بولنگ کرنا یقیناً ایک چیلنج ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کی بہترین ٹیم کے خلاف خود کو پرکھنے کا موقع ملنا ہمیشہ ہی بہت اچھا ہوتا ہے۔ پاکستان کے بولنگ اٹیک کے حوالے سے رکی پونٹنگ کے حالیہ بیان کے جواب میں ٹوڈ مرفی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوگا، پاکستان کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے اور میں اس بیان سے متفق نہیں ہوں کہ ان کا بولنگ اٹیک کمزور ہے۔ ٹوڈ مرفی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کافی اہمیت کی حامل ہے اور یہ کرکٹ کے نئے سیزن کے آغاز کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناتھن لیون اعلیٰ درجے کے کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔