news
English

آسٹریلوی ویمن کرکٹر کینسر کے علاج کے باعث کرکٹ سے دورہوگئیں

لارین چیٹل کینسر کے علاج کے باعث رواں سیزن میں ویمن پریمئیر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

آسٹریلوی ویمن کرکٹر کینسر کے علاج کے باعث کرکٹ سے دورہوگئیں

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج باعث کرکٹ کے میدان سے دور ہوگئیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر لارین چیٹل جلد کے کینسر میں مبتلا ہیں اور اس کے علاج کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئی ہیں، وہ رواں سیزن میں ویمن پریمئیر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ 
نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پُرامید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے جس کے لئے وہ علاج کروائیں گی۔ 
لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، تاہم وہ پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکی تھیں، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔ 
واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں، مگر بیماری کے سبب وہ کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئی ہیں۔