news
English

بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد  

اعظم خان کو فلسطینی اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ 

بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد  

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہونے والے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا تھا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق اعظم خان کو کپڑوں اور سازوسامان کے بارے میں بنائے گئے آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو فلسطینی اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 18 ٹیمیں شریک ہیں۔