news
English

اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹی 20سیریز سے باہر ہوگئے

وکٹ کیپر بلے باز کو 10 دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹی 20سیریز سے باہر ہوگئے

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی20 سیریز سے باہرہوگئے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔  
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم گھٹنے اور پنڈلی کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔ اعظم خان کو ڈاکٹروں نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ گھٹنے اور پنڈلی میں درد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔