news
English

اعظم خان پی سی بی کی 2 لیگ پالیسی کی وجہ سے لنکا پریمئرلیگ سے دستبردار

اس پالیسی نے قومی کھلاڑیوں کو ان لیگز کو ترجیح دینے پر مجبور کیا ہے جو اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور بہتر معاوضہ پیش کرتی ہیں۔

اعظم خان پی سی بی کی 2 لیگ پالیسی کی وجہ سے لنکا پریمئرلیگ سے دستبردار

اعظم خان پی سی بی کی 2 لیگز پالیسی کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردارہو گئے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کیربیئن پریمیر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔   
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز 2 ٹی ٹونٹی لیگز کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اس لیے اب اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔ 
پی سی بی کی سال میں2 لیگز کھیلنے کی پالیسی جس کا مقصد کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو سنبھالنا اور نیشنل ڈیوٹی کے لئے دستیابی کو یقینی بنانا ہے، نے کھلاڑیوں کو منتخب ہونے کے باوجود بعض لیگز سے دستبردار ہونے پر اکسایا ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔ تاہم اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کے لئے درخواست نہیں بھیجی ہے، وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔ 
اعظم خان کا فیصلہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے اسی طرح کے اقدام کے بعد سامنے آیا ہے جو حال ہی میں کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی اور یو اے ای میں آئی ایل ٹی 20 کھیلنے کے لیے دی ہنڈریڈ سے دستبردار ہو گئے تھے۔