news
English

اذان اویس کی شاندارکارکردگی، پاکستان انڈر19نے لگاتاردوسرامیچ جیت لیا

گرین شرٹس نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیس ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اذان اویس نے 63 رنز بناکر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اذان اویس کی شاندارکارکردگی، پاکستان انڈر19نے لگاتاردوسرامیچ جیت لیا

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ بھی جیت لیا، اذان اویس مسلسل دوسرے میچ میں بھی اپنی شاندارکارکردگی کے ساتھ چمکتے نظر آئے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ 
ساؤتھ افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی انڈر19 ٹیم نے نیپال کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا جس کے بعد گروپ ڈی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔ 
گرین شرٹس نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیس ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اذان اویس نے 63 رنز بناکر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، شمائل حسین اور شاہ زیب نے سینتیس، سینتیس رنز بنائے۔ 
نیپال کی پوری ٹیم ایک سو ستانوے رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ عرفات مہناس نے تین شکار کیے، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو شکست دی تھی، قومی انڈر نائنٹین ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کےروز (کل) نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔