news
English

اظہر علی سرفراز احمد کی ڈھارس بندھانے لگے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیا! مجھ سمیت آپ کے بہت سے پرستار ہیں

اظہر علی سرفراز احمد کی ڈھارس بندھانے لگے فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سرفراز احمد کے مستقبل کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے کیخلاف سیریز میں واحد میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو اسٹمپ کرنے کا یقینی موقع گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیا! مجھ سمیت آپ کے بہت سے پرستار ہیں، انشاءاللہ تھوڑی تعداد (ناقدین) کو آپ کارکردگی سے جواب دیں گے، آپ نے پاکستان کے لیے بہت سے کارنامے سرانجام دیے ہیں، مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے، آپ کی وجہ سے ٹیم میں مثبت  سوچ اور طاقت رہی ہے، ثابت قدم رہیں۔