لاہور: پاکستانی بیٹر اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد وہ اس مقام تک پہنچنے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے تیسرے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 78 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ سردست 7004 رنز بناچکے ہیں، یہ ان کے کیریئر کا 94 واں میچ ہے۔
واضح رہے کہ یونس خان 118 میچز میں سب سے زیادہ 10099 رنز بناکر سرفہرست ہیں، جاوید میانداد 124 مقابلوں میں 8832 رنز بناکر دوسرے، انضمام الحق 119 میچز میں 8829 کے ہمراہ تیسرے اور محمد یوسف 90 میچز میں 7530 رنز بناکر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔