news

اظہر علی کو ڈراپ کرنے سے متعلق افواہوں پر بابراعظم نے خاموشی توڑ دی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تجربہ کار بلےباز اظہر علی کو ڈراپ نہیں کرسکتے، وہ اچھے کھلاڑی ہیں فارم کا مسئلہ کسی بھی پلئیر کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

اظہر علی کو ڈراپ کرنے سے متعلق افواہوں پر بابراعظم نے خاموشی توڑ دی

پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں کھیلنے کا مزہ الگ ہوتا ہے، بالنگ صرف اس لیے کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ توڑ سکوں۔ اس سے پہلے بھی بالنگ کرتا رہا ہوں تاہم رضوان نے نیٹس میں صرف کھلاڑیوں کی مدد کے لیے بالنگ کی۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور ٹیسٹ کے لیے پرجوش ہیں، ٹاس جیتنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا، مجھے لگتا ہے اس پچ پر اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ کو نتیجہ خیز انداز میں اختتام کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا ہے البتہ مشاورت سے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جربہ کار بلےباز اظہر علی کو ڈراپ نہیں کرسکتے، وہ اچھے کھلاڑی ہیں فارم کا مسئلہ کسی بھی پلئیر کے ساتھ ہوسکتا ہے۔