news

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، ساتھی کرکٹرز کی جانب سے اظہرعلی کے لیے گارڈ آف آنر

 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان اظہر علی کو ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے خوبصورت تحفہ دیا۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، ساتھی کرکٹرز کی جانب سے اظہرعلی کے لیے گارڈ آف آنر

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور کراچی میں کھیلا جانے والا پاک انگلینڈ ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہے۔

اظہر علی اپنے کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے اور پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنے اہلخانہ، ساتھیوں، ٹیم مینیجمنٹ اور سینئرز کا شکریہ ادا کیا۔

اظہر علی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی ریٹائرمنٹ پر انہیں ایک خوبصورت تحفہ دیا جس میں انہیں تمام کھلاڑیوں نے اپنی دستخط شدہ ٹیسٹ ٹی شرٹ فریم میں پیش کی۔

 اس کے ساتھ اظہر علی کو قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ایک سووینئر بھی پیش کیا گیا جس پر سرفراز احمد، شان مسعود، بابراعظم، محمد نواز، محمد رضوان، فہیم اشرف، امام الحق، نسیم شاہ، نعمان علی، عبداللہ شفیق، سلمان آغا، محمد علی، سعود شکیل، زاہد محمود،ابرار احمد اور وسیم جونیئر کے دستخط ہیں۔

سووینئر پر اظہر علی کی مختلف ٹیسٹ میچز میں یادگار اننگز کے اسکور درج کیے گئے ہیں جب کہ ساتھ ہی ان کا شکریہ ادا بھی کیا گیا ہے۔

گرائونڈ سے جاتے ہوئے ساتھی کرکٹرز نے اظہر علی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔