بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے
PHOTO: AFP
ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم کی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔
بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال کسی خطرے میں نہیں ہے، ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔ فہیم اشرف بھی دسویںنمبر کی صورت میں ٹاپ 10 بولرز میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔