news

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے بھی کپتان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا بھی کپتان بنادیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے بھی کپتان

آسٹریلیا نے ایک زبردست معرکے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اپنے نام کرلیا ہے، میگا ایونٹ کے بعد آئی سی سی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بنایا گیا ہے، اس ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، ایڈم زمپا ، آسالنکا، ایڈرین مارکرم، معین علی، ہرسرانگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نورٹریج جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔ بھارت کا ایک بھی کرکٹر آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بناسکا۔