news
English

بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی

لاہور: نیدرلینڈز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابراعظم کے سنچری نہ مکمل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی

نجی ٹی وی پروگرام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بابراعظم کا بہت بڑا قدردان ہوں، میچ میں گیند سوئنگ ہورہی تھی، اس طرح کی شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانے کے بجائے بابر کو سنچری بنانا چاہیے تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کو ان باتوں کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے، ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر فخرزمان سنچری مکمل کرسکتے ہیں تو بابراعظم کو خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں۔

جس پر میزبان رپورٹر نے کہا کہ بابراعظم سلو کھیلیں تو خود غرض ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے، اگر کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش کریں تو بھی تنقید ہوتی ہے،آخر وہ کیا کریں۔