news
English

بابراعظم نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم کی شاندار سنچری کے باوجود سنٹرل پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

بابراعظم نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا فوٹو: پی سی بی

بابراعظم ایک سال میں 3 ٹی ٹوئنٹی سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے سندھ کے خلاف 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، رواں سال میں انہوں نے تیسری سنچری بنائی اور یہ کارنامہ سرانجام دینےوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایک سال میں زیادہ سنچری بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی اور کرس گیل 4،4 سنچری بنا چکے، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور مائیکل کلنگر نے 3،3 تھری فیگر اننگز ایک سال میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یاد رہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری کے باوجود سنٹرل پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔