news
English

ٹی 20رینکنگ؛ بیٹنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کا راج برقرار

آئی سی سی کی نئی عالمی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم  876 پوائنٹس کیساتھ بدستور سرفہرست ہیں

ٹی 20رینکنگ؛ بیٹنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کا راج برقرار تصویر: اے ایف پی

آسٹریلیا سے ٹوئنٹی 20 سیریز کی تکمیل پر آئی سی سی نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جب کہ بیٹنگ میں قومی کپتان بابراعظم نے راج برقرار رکھا۔

آئی سی سی کی نئی عالمی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم  876 پوائنٹس کیساتھ بدستور سرفہرست ہیں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 2 درجے ترقی پاتے ہوئے 807 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، ڈیوڈ میلان782 پوائنٹس جوڑ کر اور کولن منرو 778 پوائنٹس کیساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں،ٹاپ 10میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں گلین میکسویل، حضرت اللہ زازئی، بھارتی اسٹار روہت شرما، لوکیش راہول، انگلش بیٹسمین ایون مورگن اور کیوی مارٹن گپٹل شامل ہیں۔

فخرزمان 17 ویں پوزیشن پر آگئے، بولنگ میں افغان اسپنر راشد خان نے ٹاپ پوزیشن پر قدم جمارکھے ہیں، مچل سینٹنر نے عماد وسیم کو دوسری سے تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا، ایڈم زمپا چوتھی، شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقہ کے اینڈل فیلکوائیو چھٹے،انگلش اسپنر عادل رشید ساتویں، مجیب الرحمان آٹھویں، آسٹریلیا کے سلو بولر ایشٹن ایگر نویں اور انگلش پیسر کرس جورڈن ٹاپ 10 کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں، آل راؤنڈرز میں محمد نبی سرفہرست، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ فائیو میں شامل نہیں۔