news
English

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ڈرائیو کو خود سے بہتر قرار دے دیا

کوہلی اور ولیمسن کیساتھ نام لئے جانے پر خوشی ہوتی ہے، بیٹسمین

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ڈرائیو کو خود سے بہتر قرار دے دیا فوٹو: پی سی بی

 پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ڈرائیو کو خود سے بہتر قرار دیدیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سیشن کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ میں آسٹریلیا میں اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا، پاکستان میں بھی فارم برقرار رہی،کراچی میں بھی مداحوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں خود پر یقین رکھتے ہوئے محنت کرتا ہوں،یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کوہلی اور ولیمسن کیساتھ نام لئے جانے پر خوشی ہوتی ہے،بھارتی کپتان کا ڈرائیو مجھ سے بہتر ہے۔