news
English

بابراعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

بابراعظم ٹیسٹ کیریئر کا متاثر کن آغاز نہیں کر پائے تھے

بابراعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری فوٹو: پی سی بی

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت بابراعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے۔

آی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبرپرہیں، اسٹیواسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے جب کہ چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے اور اب وہ ساتویں سے ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بولنگ اور آل راؤنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹیم کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناپایا۔ واضح رہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم ٹیسٹ کیریئر میں اتنا متاثرکن آغازنہیں کر پائے تھے تاہم اب نوجوان بیٹسمین کی کارکردگی میں مسلسل نکھار آتا جا رہا ہے۔