بابراعظم نے ایونٹ کی 8 اننگز میں 32.62 کی اوسط سے 261 رنز بنائے۔
بابراعظم کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز اہم میچ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد لنکا پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئی۔
گزشتہ روز کولمبو اسٹرائیکرز کو گال ٹائٹنز نے لو اسکورنگ مقابلے میں 8 وکٹوں سے ہرادیا، ناکام سائیڈ صرف 74 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
محمد نواز 11، بابراعظم 6 اور افتخار احمد صرف 5 رنز بناسکے، تبریز شمسی کو 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، گال ٹائٹنز نے ہدف 8.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، لسیتھ کروسپولے 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، افتخاراحمد نے ایک وکٹ لی۔
بابراعظم نے ایونٹ کی 8 اننگز میں 32.62 کی اوسط سے 261 رنز بنائے،ان کی بہترین کاوش 104 رنز اوراسٹرائیک ریٹ 123.48 رہا، لنکا پریمیئر لیگ میں ایک سنچری اور ففٹی بابر کے نام پر درج ہوئی۔