news
English

بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

قومی ٹیم کے28 سالہ کپتان نے اپنی 277 ویں اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12000 رنز بنانے کا سنگِ میل عبور کیا۔

بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 12 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں انہوں نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 277 ویں اننگز میں 46 گیندوں پر 49 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 8 ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

کپتان بابراعظم ایشیائی بیٹرز میں ویرات کوہلی کے بعد 12 ہزار رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان نے 47 ٹیسٹ میچز کی 85 اننگز میں 3,696 رنز، 96 ون ڈے میچز کی 94 اننگز میں 4,862 رنز اور 104 ٹی ٹوئنٹی میچز کی 98 اننگز میں 3,485 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم کے پاس تیز ترین 10000 اور 11000 انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے ایشیائی بلے باز ہونے کا ریکارڈ ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے بابراعظم کی قیادت میں کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 500 فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا، قومی ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بنی تھی۔ اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل میں 500 فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا اور بھارت کے نام تھا۔