news
English

پی ایس ایل9: بابراعظم نے شکست کی ذمہ داری بولرز پر ڈال دی

پشاورزلمی اپنے 185رنز کے مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام رہی، جبکہ اسلام آبادیونائیٹڈ کے بلے بازوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور پی ایس ایل 9 کے فائنل میں جگہ حاصل کی۔

پی ایس ایل9: بابراعظم نے  شکست کی ذمہ داری بولرز پر ڈال دی

کپتان پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ ابتدائی 11 اوورز میں ہم اچھی پوزیشن میں تھے مگر بعد میں کھیل کا پانسہ پلٹ گیا۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 9) کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا موقف سامنے آگیا۔ 
میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے اہم معرکے میں شکست کا ذمہ دار اپنی ٹیم کی اقص بولنگ کو قرار دیتے ہوئےکہاکہ ابتدائی 11 اوورز میں ہم اچھی پوزیشن میں تھے لیکن اس کے بعد ہماری بولنگ بہت خراب رہی جس کی وجہ سے ساری بساط پلٹ گئی۔ 
انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے شاید یہ سوچ لیا تھا کہ ہم جیت گئے ہیں، جو ہماری شکست کی وجہ بنا۔ 
قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 186 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، ایلکس ہیلز 1، آغا سلمان 5 اور کپتان شاداب صفر کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 34 اور اعظم خان 22 رنز بناسکے۔ ایک موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 91 رنز بناسکی تھی، تاہم بعدازاں عماد وسیم اور حیدر علی نے 8 اوورز میں 98 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے بابراعظم کی پشاور زلمی کے ہاتھوں سے میچ چھین لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ 
یاد رہے کہ آج پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز پنجہ آزمائیں گی۔