news
English

انگلینڈ کے خلاف کیوں نہ جیت سکے؟ بابراعظم نے وجہ بتا دی

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد بابر اعظم نے مڈل آرڈر میں بلے بازی کی بہتری پر زور دیا۔

انگلینڈ کے خلاف کیوں نہ جیت سکے؟ بابراعظم نے وجہ بتا دی

انگلینڈ کے ہاتھوں ہوم گرائونڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ٹریک پر ہیں، تاہم کلک نہیں کرپا رہے۔  انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد بابر اعظم نے مڈل آرڈر میں بلے بازی کی بہتری پر زور دیا۔ بابراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسکواڈ میں ہر کھلاڑی کی شمولیت کسی بیرونی عوامل کے بجائے ان کی کارکردگی اور صلاحیت پر مبنی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب چیزیں تبدیل ہوتی ہیں تو دوبارہ ٹریک پرآنے کے لئے تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جب ہم ہارتے ہیں اس سے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں، بحیثیت ٹیم ہم کولیپس کرگئے ہیں،مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پرآئے ہیں، جب کسی کھلاڑی کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوتی تو کہا جاتاہے کہ سلیکشن غلط ہے۔ 
بابراعظم نے کہا کہ جب کوئی پرفارم کرے تو کہتے ہیں ٹیم میں کیوں نہیں، ہائی اسکورننگ میچ میں چانس لینا پڑتا ہے، مانتاہوں کہ ہم نے بولنگ اور بیٹنگ میں کچھ غلطیاں کی ہیں۔،، 
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایک مختلف ایونٹ ہوتا ہے، ہمیں امید ہے کہ شائقین میگا ایونٹ میں ہمیں ایک مختلف طرز کی کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔،،
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے فتح حاصل کرلی۔ 
میزبان ٹیم نے 158رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا، فل سالٹ نے 45 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر 39 رنز اور ول جیک 20 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ 
پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جسے انگلینڈ نے 16ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔ فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 رنز اسکور کیے۔ ول جیکس نے 20 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو 28 اوربروک 17 رنز پر ناقابل شکست رہے،حارث رؤف نے 38 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ گرین شرٹس کا کوئی بولر انگلش ٹیم کی وکٹ حاصل نہ کرپایا۔