لاہور: چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابراعظم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے وہی کپتان ہوں گے۔
اس بات کا انکشاف نجم سیٹحی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔
اپنی ٹویٹ میں چیئرمین پی سی بی نے لکھا کہ آج بابراعظم مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں وہی قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ پھر پی سی بی نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب افواہیں پھیلانے والوں کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کے بعد سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بابراعظم کی جگہ قومی ٹیم کا نیا کپتان کسی اور لایا جائے گا، مگر قومی ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔