news
English

’بابر اعظم ورلڈ کپ میں ’’آگ‘‘ لگاسکتے ہیں‘ گوتم گمبھیر

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

’بابر اعظم ورلڈ کپ میں ’’آگ‘‘ لگاسکتے ہیں‘ گوتم گمبھیر

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کی خوبیوں اور صلاحیتوں کا اعتراف کررتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم غیرمعمولی کرکٹر ہیں۔ 
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم میں وہ تمام خوبیاں ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں ’’آگ‘‘ لگا سکتے ہیں۔ 
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، اس ورلڈ کپ کی چمپیئن کون سی ٹیم ہوگی؟ کس ملک کا کون سا کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دے گا؟ اس حوالے سے سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز ی جانب سے پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے حال ہی میں اسٹار اسپورٹس کو ایک انٹرویو دیا جہاں ان سے ورلڈ کپ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔ 
گوتم گمبھیر سے سوال کیا گیا کہ آئندہ ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی اور ان کی نظر میں کون سا کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے؟ 
جواب میں گوتم گمبھیر نے سوچنے پر وقت ضائع کیے بغیر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام لیا۔ ان کہنا تھا کہ ’’بابر اعظم کے پاس وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں‘‘۔ 
میزبان کی جانب سے اس سوال میں آپشنز بھی رکھے گئے تھے جن میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے نام شامل تھے۔ 
گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ ’‘میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لئے اتنا وقت ہو۔ بے شک روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کی دنیا میں اپنا ایک مقام ہے مگر بابراعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے’’۔ 

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے، اس کے علاوہ نسیم شاہ کی انجری کے باعث فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پاکستان کی جانب سے 108 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 105 اننگز میں 5409 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 58.16 ہے۔ بابراعظم ون ڈے کیریئر میں 19 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔