news
English

بابر اعظم اب بھی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں نمبر 1 کے قریب

بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی 791 پوائنٹس اور روہت شرما 769 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پربراجمان ہیں

بابر اعظم اب بھی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں  نمبر 1 کے قریب

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ  ورلڈ کپ 2023 کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں بھارت کے نوجوان بلے باز شُبھمن گِل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ دونوں بیٹرز میں صرف دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، شُبھمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں۔ صرف دو رینکنگ پوائنٹس کے فرق سے دونوں بیٹرز آئی سی سی رینکنگ میں اوپر تلے ہیں۔
پاکستان کے فخر زمان 14ویں نمبر پر براجمان ہیں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سولہ درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 8درجے ترقی پانے کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ہندوستان کے بلے باز ویرات کوہلی 791 پوائنٹس اور روہت شرما 769 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکلہ ویرات کوہلی کو پلیئر آف دا ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی ملا، آئی سی سی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بھارتی بلے بازوں کی جوڑی ایک ایک قدم بڑھاتے ہوئے ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں قریب قریب ہیں۔ 
بولرز کی رینکنگ: 
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ 
آل راؤنڈر کرکٹرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔