news
English

بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب

مین ان گرین کی اگلی مہم آئرلینڈ کے خلاف سنسنی خیز تین میچوں کی ٹی 20 سیریز ہوگی، جو 10 سے 14 مئی 2024 تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔

بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب

پاکستان کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 
بابراعظم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کسی بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنانے سے صرف تین نصف سنچریاں دور ہیں۔ فی الحال، ویرات کوہلی 109 اننگز میں 37 نصف سنچریوں کے ساتھ اس میدان میں سرفہرست ہیں، جبکہ 29 سالہ پاکستانی نوجوان مختصر فارمیٹ میں 107 اننگز میں 34 نصف سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کی تکمیل کے بعد جس کا نتیجہ (2-2) سے ڈرا ہوا، مینز ان گرینز کی اگلی کرکٹ مہم آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سنسنی خیز ٹی 20 سیریز ہوگی، جو 10 سے 14 مئی 2024 تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔  
آئرلینڈ میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد، پاکستان کا شیڈول ہائی اسٹیک میچوں سے بھرا ہوا ہے۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ 22 سے 30 مئی 2024 تک چار میچوں کی ٹی 20 سیریز میں مشغول ہوں گے۔ 
انگلینڈ میں اپنی مصروفیات کے بعد، پاکستانی ٹیم جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024  میں شرکت کے لیے برطانیہ سے ہی امریکہ روانہ ہوجائے گی۔ 
آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریز:

10 مئی: ڈبلن میں پہلا ٹی 20 میچ(شام7 بجے، پاکستانی وقت کے مطابق)
12 مئی: ڈبلن میں دوسراٹی 20 (شام7بجے،پاکستانی وقت کے مطابق)
14 مئی: ڈبلن میں تیسراٹی 20 (شام 7 بجے،پاکستانی وقت کے مطابق)
انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹی 20 سیریز:

22 مئی: لیڈز میں پہلا ٹی 20 (رات 10:30 پاکستانی وقت کے مطابق)
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20 (شام 6:30 پاکستانی وقت کے مطابق)
28 مئی: کارڈف میں تیسرا ٹی 20 (رات10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
30 مئی: اوول، لندن میں چوتھا ٹی 20 (رات 10:30پاکستانی وقت کے مطابق)
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024:

ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2جون سے ہوگا اور 30 جون 2024 تک جاری رہے گا۔